دوست بنانا انسانی فطرت میں شامل ہے جبکہ دوستی کو محبت اور خوشی کا سرچشمہ سمجھا جاتا ہے‘ دوست اور دوستی کے رنگ بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں اور ان دوستوں سے قربت اور وابستگی کی سطح بھی مختلف ہوتی ہے‘کچھ صرف دوست ہوتے ہیں‘ کچھ اچھے دوست ہوتے ہیں لیکن ان سب سے بڑھ کر وہ ہوتے ہیں جو سب سے اچھے دوست کہلاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک اچھے اور بہترین دوست کے درمیان موجود چند اہم فرق بتائیں گے۔