اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا

datetime 27  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ویتنام کے سرکاری دورے پر پہنچے تو ان کے استقبال کے موقع پر ایک حیران کن منظر سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔طیارے کے دروازے کے کھلتے ہی صدر میکرون مسکراتے ہوئے باہر آتے ہیں، مگر اچانک کیمروں کی موجودگی میں ان کے چہرے پر ایک ہاتھ پڑتا ہے۔

بعد ازاں ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ تھپڑ مارنے والی خاتون دراصل ان کی اہلیہ بریجیت میکرون تھیں۔ صدر کچھ لمحوں کے لیے چونک جاتے ہیں لیکن خود کو سنبھال کر نیچے اترتے ہیں اور بیوی کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کرتے ہیں، جو وہ ٹھکرا دیتی ہیں۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مختلف تبصروں، تجزیوں اور مزاحیہ میمز کا سیلاب آ گیا۔ اس غیر متوقع واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ یہ محض ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ تھی، جو ان کے اور ان کی اہلیہ کے درمیان ایک معمول کی بات ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ “ہمارے درمیان ایسی نوک جھونک اکثر ہوتی ہے، اسے سنجیدہ معاملہ بنا دینا سراسر زیادتی ہے۔

” انہوں نے ویڈیو پر بڑھتی قیاس آرائیوں کو “لغو اور بے بنیاد” قرار دیا۔صدر میکرون کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا ہو۔ انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ یوکرین کے دورے کے دوران ان کی ایک ویڈیو میں ٹشو پیپر کو “کوکین” قرار دیا گیا تھا، جب کہ البانیا میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے مصافحے کو میڈیا نے “طاقت کے مظاہرے” کے طور پر پیش کیا۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے اصل قومی و بین الاقوامی مسائل پر دھیان دیں۔فرانس کے ایک معروف قدامت پسند تجزیہ کار ایوان ریوفول نے اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر اس بات کی علامت ہے کہ “مرد بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

” ان کا کہنا تھا کہ “صدر اپنی ہی بیوی کی عزت نہیں جیت پائے، وہ بھی کیمروں کے سامنے۔”یہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر میکرون جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…