چین میں ویسے تو نارمل غذا استعمال کی جاتی ہے مگر چین میں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو کھانے پینے میں زندہ جانوروں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہاں ان غذاؤں میں سے10 غذاؤں کا مختصر ذکر کیاجارہا ہے‘ ان غذاؤں کے بارے میں سن یا پڑھ کر ایک بار تو آپ کو یاجوج ماجوج کی یاد ضرور آئے گی۔
بندر کا دماغ :

جی ہاں! بندر کے دماغ کو کھایا جاتا ہے۔ بندر کے دماغ کو کھانے کا طریقہ بھی انتہائی عجیب ہے ‘پہلے زندہ بندر کو ایک سوراخ نما آلے میں کس دیا جاتا ہے‘ اس کے بعد اسے بھاپ دی جاتی ہے جس سے زندہ بندر اچھلنے لگتا ہے‘ ساتھ ہی کھانے والے اس کے گرد پہنچ کر اس کے دماغ کو ہتھوڑی سے کھول کرمخصوص چینی سٹکس کے ساتھ کھانا شروع کر دیتے ہیں۔
زندہ چکن:

یہ بھی عجیب غذا ہے جس میں چکن کا استعمال ہوتاہے مگر اس چکن کو جس طرح کھایا جاتا ہے وہ انتہائی حیران کن ہے۔ زندہ چکن لے کر اس کے پیٹ کو چاک کیا جاتا ہے‘ اس کے بعد اس کے پیٹ میں سے انتڑیاں نکا ل دی جاتی ہیں‘ انتڑیوں کی جگہ مختلف جڑی بوٹیاں بھر دی جاتی ہیں‘ اس کے بعد چکن کو ہوا میں لٹکا دیا جاتا ہے اورخشک ہونے پر کھایا جاتا ہے۔
چکن کے پاؤں:

اس ڈش میں زندہ چکن ٗ مرغ اور بطخ شامل ہیں‘ ان کو کڑھائی میں ڈالا جاتا ہے‘ آگ جلائی جاتی ہے‘ جب کڑھائی گرم ہوتی ہے تو زندہ چکن یا بطخ اچھلنے لگتی ہے‘ اس کو پیاس لگتی ہے تو اس کو زیتون کا تیل پلایا جاتا ہے‘ جلنے کی وجہ سے چکن کے پاؤں جل جاتے ہیں پھر ان کو کاٹ کر کھانے کے لئے رکھ دیا جاتا ہے۔
چکن کے پاؤں کے تلوے:

یہ بھی کچھ اوپر بیان کئے گئے طریقے سے ملتا جلتا طریقہ ہے ۔اس غذا میں چکن کے پنجوں کے درمیانی حصے استعمال ہوتے ہیں‘ یہ نرم جگہ ہوتی ہے اور یہ گوشت چینی لوگوں کو بہت پسند ہے ‘اس کے تیار کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہو سکا۔
کچھوے کا سوپ :

اس غذا میں کچھوے کا استعمال ہوتا ہے‘ زندہ کچھوے کو بوٹیوں اور پانی کے ساتھ کڑھائی میں ڈالا جاتا ہے آگ جلائی جاتی ہے‘ جب درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے تو کچھوا بوٹیوں اور پانی کو نگلنا شروع کر دیتا ہے‘ اس کے بعد درجہ حرارت بڑھتا جاتا ہے اور کچھوا مرنے لگتا ہے‘ جب یہ مکمل تل جاتا ہے تو نکال لیا جاتا ہے اور یہ کچھوا اور سوپ برتن میں ڈال کر کھانے کے لئے پیش کر دیا جاتا ہے۔
گدھے کا گوشت:

اس میں زندہ گدھے کو باندھ کر اس کی ٹانگوں پر تیز آلے سے زخم کئے جاتے ہیں‘ پھر اس کو درجہ حرارت کے ساتھ بھاپ دی جاتی ہے‘ گدھے کی پوٹھ کا گوشت تلنے لگتا ہے ‘جب یہ پک جاتا ہے تواتار کر کھانے کے لئے رکھ لیا جاتا ہے۔
چوہے کے بچے:

اس میں چوہے کے نومولود بچے استعما ل ہوتے ہیں جن کو حاصل کر کے زیتون کے گرم تیل میں زندہ ڈال دیا جاتا ہے‘ جب یہ تل کر ہلکے ہلکے براؤن ہو جاتے ہیں تو ان کو آگ سے اتار لیا جاتا ہے‘ اس کے بعدان کو سٹکس کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
نومولود مچھلیاں:

انتہائی چھوٹی چھوٹی مچھلیاں اس غذا کا حصہ بنتی ہیں‘ اس غذا کے لئے آگ یا بھاپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو جمع کر کے ان میں مسالہ جات ملا کر کے چینی سٹکس کے ساتھ زندہ کھایا جاتا ہے۔
چکن کی انتڑیاں:
اس غذا میں چکن کی انتڑیوں کو نکال کرکاٹ چالوں کے اوپر ڈال کر کھایا جاتا ہے‘ ا س غذا میں چکن کی انتڑیوں کو پکایا نہیں جاتا بلکہ بغیر پکائے ہی کھانے کے لئے رکھ دیا جاتا ہے۔
بھیڑ کا پیٹ:

مٹن کے طورپر چین میں بھیڑ استعمال ہوتی ہے‘ اس کا ایک عجیب استعمال اس طرح ہوتا ہے کہ زندہ بھیڑ کے پیٹ کو چاک کر کے آگ پر رکھا جاتا ہے ‘جب یہ بھیڑ تل جاتی ہے تو اس کو اتار کر کھانے کے لئے رکھ دیا جاتا ہے۔



















































