ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

زیارت،ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، 6کوئلے کے ٹرک جلا دیئے گئے

datetime 27  جون‬‮  2023 |

زیارت (این این آئی)زیارت کے علاقے مانگی میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ سے ڈی سی محمد عارف زرقون اور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

شر پسندوں نے علاقے سے گزرنے والے 6 کوئلے کے ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی، واقعے کے خلاف تاجر تنظیموں نے احتجاجا کوئٹہ ہرنائی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند کر دی۔لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع ہرنائی محمد عارف کوئٹہ سے ہرنائی آ رہے تھے کہ زیارت کے علاقے مانگی سے گزرتے ہوئے نامعلوم شر پسند افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔شر پسندوں نے علاقے سے گزرنے والے کوئلے کے 6 ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی۔واقعہ کے خلاف تاجر تنظیموں اور کول مائنز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔ضلع ہرنائی میں شٹر ڈاون ہڑتال کرتے ہوئے بازار مکمل طور پر بند کر دیے گئے۔لیویز حکام کے مطابق مسلح شر پسندوں کے خلاف ہرنائی اور زیارت میں مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…