منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی سات وکٹوں کے بعد خوشاب میں بھی دو وکٹیں گر گئیں

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی سات وکٹوں کے بعد خوشاب میں بھی دو وکٹیں گر گئیں جن میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شخصیات نے بھی کپتان کو خیرباد کہہ دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ

ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ،سابق ایم پی اے و سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک انصاف کی سٹی صدر ڈاکٹر نادیہ عزیز،انصاف ٹریڈ ونگ کے ضلعی صدر اسیر جیل بھرو تحریک مہر محسن رضا،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اقبال،سابق امیدوار حسن انعام پراچہ،سابق امیدوار فیصل جاوید گھمن نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کپتان عمران خان کو چھوڑ دیا جس کے بعد گزشتہ روز ریجن کے علاقہ خوشاب میں امیدوار صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کے بعد ایم این اے ملک احسان اللہ ٹوانہ نے صحت کی خرابی کے باعث پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔جن میں 9 مئی کے مقدمات میں ملوث سرگودھا سے مہر محسن رضا اورخوشاب سے میانوالی کے مقدمہ میں ملک احسان اللہ ٹوانہ بھی شامل ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں پی ٹی آئی کی مزید وکٹوں کے گرنے کی باز گشت ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…