لاہور( این این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں پی سی بی، وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس 27 جون کو طلب کر رکھا ہے ۔پیٹرن انچیف پی سی بی وزیراعظم کے نامزد کردہ امیدوار ذکا ء اشرف چیئرمین شپ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔