ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ویگنر کی بغاوت سے اندازہ ہوا کہ روس میں مکمل افراتفری پھیل چکی ہے،یوکرائنی صدر

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منسک(این این آئی)یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی بھی روس میں ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت پر تبصرہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ویگنر کی بغاوت سے پتا چلتا ہے کہ روس میں مکمل طور پر افراتفری پھیل چکی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی کریملن کی روس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوسکتا ہے ، وہ مسئلے کو ملتوی کر دیتا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی افواج جتنی دیر تک یوکرین کی سر زمین پر رہیں گی ، روس کو اتنا ہی زیادہ نقصان پہنچے گا۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ روسی نجی فوجی گروپ ویگنر کے عناصر کی بغاوت نے روس میں مکمل افراتفری کا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ آج دنیا دیکھ سکتی ہے کہ روس کے آقا کسی بھی چیز پر قابو نہیں رکھتے۔ اس کا مطلب ہے کہ مکمل افراتفری کے سوا روس میں کچھ نہیں۔زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک خاموش نہیں رہے گا اور نہ ہی اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ یورپ کے مشرقی حصے کی سلامتی مکمل طور پر ہمارے دفاع پر منحصر ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک مطالبہ کیا کہ وہ یوکرینی فوج کو ایف 16 طیاروں سمیت تمام ضروری ہتھیار فراہم کریں۔زیلنسکی نے یوکرینی زبان میں بات کرنے کے بعد روسی زبان میں ولادی میر پوتین سے کہا کہ آپ کی افواج جتنی دیر یوکرین کی سرزمین پر رہیں گی، آپ روس کو اتنی ہی تباہی دیں گے۔دریں اثنا یوکرینی صدر نے مغرب پر زور دیا کہ وہ ان کے ملک کو جنگی طیارے اور 300 کلومیٹر تک مار کرنے والے اتاکمز قسم کے ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…