جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اونٹ منڈی میں لایا گیا لاری نسل کا اونٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 24  جون‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)کراچی کی اونٹ منڈی میں لایا گیا لاری نسل کا اونٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، نو فٹ سے زائد اونچے اونٹ کی بیوپاری نے چودہ لاکھ قیمت لگا دی۔سنت ابراہمی کی ادائیگی کیلیے مویشی منڈیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی، کراچی کی عارضی مویشی منڈی میں اونٹ کی منڈی بھی سجی ہوئی ہے۔ جس میں اونٹ کی قیمت چار لاکھ سے چودہ لاکھ روپے تک ہے۔اونٹ کے بیوپاری کا کہنا ہے منڈی میں روجانی، لاری ، سقرا، ڈاٹی اور دیگر نسلوں کے اونٹ لائے گئے ہیں، سب سے وزنی اور اونچا اونٹ لاری نسل کا ہوتا ہے ۔

اونٹوں کی منڈی میں سب سے اونچا اور وزنی اونٹ لاری نسل کا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، نو فٹ سے زائد اونچے اونٹ کی بیوپاری نے چودہ لاکھ قیمت لگا دی ہے۔منڈی میں آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہمہنگے جانوروں کی وجہ سے اس سال سنت ابراہمی کی پیروی تھوڑی مشکل ہوگئی ہے، قیمتوں میں اضافے کے باعث اکثر لوگ جانوروں کو دیکھ کر ہی گزارا کررہے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کیلیے ہزاروں جانورپہنچ چکے ہیں ۔ منڈی میں خریدار اور بیوپاری دونوں مہنگائی سے نالاں نظر آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…