ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری ادویات کے باعث دنیا بھر میں بدنام

datetime 24  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فارما سوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری ادویات کے باعث دنیا بھر میں بدنام ہیں، افریقی ملک گمیبیا میں بھارتی کمپنیوں کی ادویات سے اموات کے خلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت نے بچوں کی اموات چھپانے کے لیے ساٹھ ہزار ڈالر کی رشوت بھی دی۔ رواں سال بھارت کے پیرا سیٹا مول سیرپ کے ڈھائی سو سے زائد کنٹینرز ضبط کیے گئے۔

بھارتی ادویات سے گزشتہ سال سے اب تک ازبکستان ، انڈونیشیا سمیت افریقی ممالک میں سیکڑوں بچے جان سے گئے۔بھارتی میڈیا کی ڈاکو منٹری کے مطابق مغربی افریقی ملک گمیبیا میں بھارتی کمپنیوں کی ادویات سے اموات بھی واقع ہوئیں تو شہریوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا اور اپنی حکومت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی مصنف دنیش ٹھاکر نے بتایا ہر سال سیکڑوں لوگ غیر معیاری بھارتی ادویات کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ 17 مارچ 2023 کو بھی ایک خبر سامنے آئی جس کے مطابق بھارتی کمپنی کے آنکھوں کے ڈراپ نے امریکی شہریوں کی بینائی ضائع کردی جبکہ ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا۔بھارتی کمپنی کی تیار کردہ آنکھوں کا ڈراپ ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر کی وجہ سے امریکی شہریوں میں آنکھوں کی مختلف بیماریاں پھیل گئی تھیں۔ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر پروڈکٹ بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹڈ کی تیارہ کردہ ہے جبکہ اسے آرو (Aru) فارما نے امریکا برآمد کیا تھا۔امریکی صحت کے حکام کے مطابق آنکھوں کے ڈراپ سے ایک شخص جان سے گیا اور کچھ افراد کی آنکھیں متاثر ہوگئی ہیں۔ شہریوں کی آنکھیں بیکٹیریل انفکشن کی وجہ سے خراب ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…