ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

آئوٹ آف سکول بچوں،سکولوں میں واپسی ،پڑھائی میں پیچھے رہ جانے والے بچوں کیلئے بڑے منصوبے کا آغاز

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اوریونیسیف کے اشتراک سے آئوٹ آف سکو ل بچوں ،بچوں کی سکولوںمیں واپسی اورپڑھائی میں پیچھے رہ جانے والے بچوں کو انگریزی، اردو اور ریاضی کے بنیادی تصورات سے روشناس کرانے کیلئے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ،ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز پنجاب کے 5اضلاع میں کیا گیا ہے ۔

”ٹرانسفارمیشن ان ایکسیس ،لرننگ ، ایکویٹی اینڈ ایجوکیشن مینجمنٹ ”( TALEEM ) پروگرام کے تحت سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور یونیسیف کے اشتراک سے پہلی مرتبہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران پنجاب کے پانچ اضلاع بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے 1213 سکولوںمیں 1954 لرننگ کیمپس کا آغاز کیا گیا ہے ۔منصوبے کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 75ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ ہو چکی ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت 80 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہوں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت انرول ہونے والے بچوں کو اسٹیشنری ، ورک شیٹس اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں ۔ تدریسی کیمپس کی حاضریوں اور تدریس کا تمام ڈیٹا ایف ایل این ایپلی کیشن کے ذریعے سے آن لائن محفوظ کیا جا رہا ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور یونیسیف کے مذکورہ پروگرام کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرز کے منصوبوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے مستفید ہو سکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…