اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

قوانین نہ مانے تو ہمیں بند کردیا جائے گا، مسک نے بھارت کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں جہاں انہوں نے ٹیسلا کے چیف ایگزیکیوٹیو (سی ای او) اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران جب صحافیوں نے ایلون مسک سے ٹوئٹر کے سابق سربراہ جیک ڈورسی کے بھارتی حکومت کے خلاف الزامات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہاکہ اگر ہم مقامی حکومت کے قوانین کو نہیں مانیں گے، تو ہم بند ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے لیے اس سے زیادہ کرنا ناممکن تھا۔واضح رہے جیک ڈورسی نے اس سے قبل یوٹیوب نیوز چینل بریکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ وہ بھارت میں ٹوئٹر کو بند کر دے گی اور اس کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے گی جب تک کہ سوشل نیٹ ورک کسانوں کے احتجاج کے دوران اہم اکائونٹس کو محدود کرنے کے احکامات کی تعمیل نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔تاہم مسک نے مزید کہا کہ ٹوئٹر قانون کے تحت آزادی فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں مختلف اصول و ضوابط ہیں، حکومت کی مختلف شکلیں ہیں، اس لیے ہم جو کچھ کریں گے، وہ سب سے بہتر یہ ہے کہ قانون کے تحت سب سے زیادہ آزادانہ تقریر فراہم کی جائے۔مسک نے کہاکہ اگر انتخاب قوانین کی تعمیل کرنے یا جیل جانے کے درمیان ہے تو میں اپنے لوگوں میں سے کسی کو جیل بھیجنے کے بجائے قوانین کی تعمیل کروں گا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…