جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

گرمی کی لہر کب تک جاری رہے گی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ہفتہ تک گرمی کی لہرجاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کے مطابق اس دوران صوبے کے بعض حصوں میں دوپہر اوررات کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے،صوبے کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تین سے پانچ سنٹی گریڈ اضافہ ہونے کاامکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بھی گرمی کی شدید لہرکے پیش نظرضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم ایکے مطابق گرمی اور خشک موسمی حالات ہیٹ سٹروک اور آبی ذخائرپر پانی کے دبائو کا سبب بن سکتے ہیں۔مراسلہ کے مطابق کسان فصلوں کیلئے پانی کا مناسب انتظام کریں ،عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،عوامی آگاہی مہم کیذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائیگا ۔مراسلہ کے مطابق ہیلتھ ومیڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ سٹروک سینٹر کو برقرار رکھنے کی ہدایت کریں ،گرمی کی شدید لہرکے باعث مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں،عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔ترجمان پی ڈی ایم ایکے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں ۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور 24 جون تک بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ بالائی اور وسطی پنجاب سمیت اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ شدید گرمی میں بے احتیاطی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں وقفے وقفے سے پانی اور مشروبات پیئں، دھوپ میں نکلنا ہو تو گردن اور سر کو ڈھانپ کر جائیں، ٹوپی یا چھتری کا استعمال یقینی بنائیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، گرمی کے دوران ڈھیلا اور ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں، سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں،

دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نہ بیٹھیں، گرمی کے موسم میں مناسب خوراک کھائیں زیادہ پروٹین والے کھانے نہ کھائیں جن سے میٹابولک ہیٹ بڑھنے کا خطرہ ہو،پر ہجوم جگہ پر جانے سے گریز کریں، ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر وقت گزاریں، گرم موسم میں بچوں اور بزرگ افراد کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ پسینہ آنے سر درد یا چکر آنے، دل کی دھڑکن تیز ہونے،

متعلی یا قے آنے، جلد کی رنگت زرد ہو جانے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے مزید کہا کہ ہیٹ ویو سے بچاو کے لیے صوبہ بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لیے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں اور تمام تر انتظامات مکمل رکھیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈز بھی قائم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…