سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی ایک اور وکٹ گرنے سے پی ٹی آئی کے کارکنان مایوس ہو کر گھروں تک محدود ہو گئے۔ سرگودھا میں تحریک انصاف کے چئیرمین کپتان عمران خان کی وکٹوں کے گرنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈز پی پی 79 سلانوالی ملک نزیر سوبھی نے تحریک انصاف کوخیرباد کہہ دیا جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان اپنے ویڈیو بیان میں کیا.اس طرح سرگودھا میں کپتان کی وکٹوں کے گرنے سے پی ٹی آئی کے مایوس کارکنان اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔