ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ،لاہور میں دفعہ 144نافذ

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این ین آئی) لاہور میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ، ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی منڈیوں قوانین کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی مقامات پر جانوروں کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

ضلعی انتظامیہ کے مخصوص پوائنٹس پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ایم سی ایل انتظامات یقینی بنائے، غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک سمیت شہریوں کے لیے شدید مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ رافعہ حیدر نے بتایا کہ واہگہ زون میں ایل ڈبلیو ایم سی ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب مویشی منڈی قائم ہے، نشتر ٹائون میں منڈیاں ڈیفنس روڈ، ایل ڈی اے ایونیو 1 اور پائن ایونیو روڈ پر ہیں، عزیز بھٹی ٹائون میں برکی روڈ پیراگون سوسائٹی کے قریب مویشی منڈی لگائی گئی ہے، راوی ٹائون میں سگیاں لنک روڈ جبکہ داتا گنج بخش سگیاں روڈ پر منڈیاں قائم ہیں۔مناواں ہسپتال شالیمار اڈہ رکھ چھبیل پر مویشی منڈی کی اجازت دی گئی ہے۔علامہ اقبال ٹان میں این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹان جبکہ رائے ونڈ سندر روڈ پر بھی مویشی منڈیاں قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ منظور کردہ مویشی منڈیوں سے جانوروں کی خریداری کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…