بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش ہے،شیخ رشید

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ٹیکنوکریٹ ہوں یا ڈیموکریٹ آئی ایم ایف کے بغیرچارہ نہیں، 30جون تک آئی ایم ایف کا پتہ لگ جائے گا،معیشت ڈوبتی ہے تو ملک ڈوبتا ہے

بجٹ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریر میں زمین آسمان کا فرق ہے،سیاسی عدم استحکام تباہی و بربادی لائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،شہباز شریف کہتا ہے جو ڈار کی ٹانگیں کھنچے گا اسے کان سے پکڑ کر نکال دوں گا،بلاول کو سیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعد آئی،پاکستان کے تمام معاشی امور کے ماہر کہتے ہیں کہ ڈار ناکام ترین وزیر خزانہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا نے کہاکہ آنے والی حکومت کیلئے آگے کھائی اور پیچھے گڑھا ہے،Bپلان نامعلوم ہے،سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے، بلاول نے کہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتے اسی طرح ملک میں جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں5بندے بل پاس کرتے ہیں اور 24کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے ہر آدمی دا پے بیٹھا ہے ،دیکھنا یہ ہے کس کا دا لگے گا یا سب دا کی زد میں آئیں گے، ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ لوگ باشعور ہو چکے، ترقیاتی فنڈ کا ووٹ نہیں رہا،اگر غریب کو ووٹ کا حق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، حکمرانوں کی آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ہے، زمینی حقائق سے بے خبر ہیں جو فیصلہ کر رہے ہیں الٹا ان کے گلے پڑ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…