ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

ٹیسٹ میں سرفراز یا رضوان ، نائب کپتان کسے ہونا چاہیے، راشد لطیف نے رائے دے دی

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سرفراز احمد کو نائب کپتان نامزد کرنا چاہیے تھا۔سابق کپتان راشد لطیف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیسٹ نائب کپتان مقرر کیا جانا چاہیے تھا

وہ تجربے اور کارکردگی میں ان سے کہیں زیادہ موزوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان اچھی فارم میں نہیں ہیں اور سرفراز احمد نے جس انداز میں قومی ٹیم میں واپسی کی ہے وہ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، سابق کپتان کی کارکردگی کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ بننا چاہیے۔راشد لطیف نے کہا کہ سرفراز کی نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رضوان کو نائب کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ جائز نہیں، میرے خیال میں بابراعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتان ہونا چاہیے تاہم کسی کو بلاوجہ سپورٹ نہیں کرنا چاہیے، اگر کوئی اور ٹیسٹ میں قائدانہ کردار کا مستحق ہے تو وہ شخص سرفراز ہے اور کوئی نہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سابق کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان کی جگہ اپنی صلاحیتوں کو منوایا تھا اور 83.75 کی شاندار اوسط سے 335 رنز بنائے، وہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ابھرے تھے۔قبل ازیں رضوان نے خود انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران اپنی خراب فارم کا اعتراف کیا تھا، جہاں وہ بلے سے مشکلات کا شکار تھے۔ رضوان نے تین میچوں کی سیریز میں چھ اننگز میں 23.50 کی اوسط سے 141 رنز بنائے اور ایک بھی ففٹی اسکور کرنے میں ناکام رہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف جولائی میں ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں بابراعظم کو کپتان جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان بنایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…