فلنگ اسٹیشنزپر 50 فیصد تک کم پٹرول بھرنے کے خلاف اوگرا کا سخت ایکشن

17  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ’’صارفین کے حقوق کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی” کو مدد نظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی متعدد شکایات پر ضلع شیخوپورہ کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک انفورسمنٹ ٹیم تشکیل دی جس نے علاقے کے بہت سے فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کرتے ہوئے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف کے دو فلنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کی جو پٹرولیم مصنوعات کی کم فلنگ میں ملوث پائے گئے۔

معائنہ ٹیم کو ڈسپنسر کے اندر نصب ڈیجیٹل آلات ملے جو ان کے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے 50 فیصد تک کم بھرنے کے لیے پروگرام کیے گئے تھے۔اوگرا نے ایک بیان میں کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرتے ہوئے ’’پرائس کنٹرول اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ 1977‘‘ کے تحت فلنگ اسٹیشنز سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہیں جبکہ ریموٹ کنٹرول آلات مقامی حکام نے اپنے قبضے میں لیتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار بھی کر لیاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…