اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے ناصر بٹ نے برطانوی ہائیکورٹ میں نجی چینل کیخلاف مقدمہ جیت لیا

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ناصر بٹ برطانوی ہائیکورٹ میں ایک اور مقدمہ جیت گئے۔ لندن ہائیکورٹ میں ناصر بٹ کے کیس کی باقاعدہ سماعت ہوئی جس دوران جج نے مقدمے میں شواہد کا جائزہ لیا اور مقدمے کی 4 روزہ سماعت کے بعد اس کا فیصلہ سنایاگیا۔

دوران سماعت جسٹس مسز ہیدرو لیمز نے نجی چینل کا مؤقف مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کوبدعنوانی پرسزا درست تھی اور نجی ٹی وی کا کیس ہی اس بنیاد پر تھا کہ العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی سزاکرپشن کے ثبوتوں کی بنیاد پر تھی۔نجی چینل کا مؤقف تھا کہ ناصربٹ کی جج ارشد ملک کو دھمکانے اور رشوت دینیکی خبرعوامی مفاد میں نشرکی، ارشد ملک نے درست سزا دی تھی۔جج جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے چینل کے اس موقف کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور جج نے ناصربٹ کی اس دلیل کو تسلیم کیا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، ناصر بٹ نے خفیہ طور پر ویڈیو بناکر جج ارشد ملک کو بے نقاب کیا، جج کی ویڈیو بنا کر نواز شریف کی بیگناہی کیلئیاستعمال غلط نہیں۔ناصر بٹ نے جج کو بتایا کہ انہیں ایک لمحہ کیلئے بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ نوازشریف نے کوئی غلط کام کیا۔ناصر بٹ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جج ارشد ملک کو بتایا جاتا کہ ان کی فلم بندی کی جارہی ہے تو وہ کبھی غلطی کا اقرار نہیں کرتے، ناصر بٹ کی بنائی گئی ویڈیو میں جج ارشد ملک نے اعتراف کیا کہ بلیک میل ہوکر نوازشریف کو العزیزیہ کیس میں 10 برس قید کی سزا دی۔ دوران سماعت ٹی وی چینل کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ناصر بٹ نے ایماندار جج ارشد ملک کو دھمکایا اور رشوت دی جس پر جج نے چینل کے وکلا کے دلائل کو کمزور قرار دے کر مسترد کردیا۔

عدالت نے ٹی وی چینل کو ناصر بٹ کو 35 ہزار پاؤنڈ اور قانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا اور جج نے چینل کے وکلا کو مسلسل زور دینے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے 36 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے

چینل پر یہ پابندی بھی عائد کی کہ وہ نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف الزمات نہیں دہرا سکتے۔جج نے قرار دیا کہ ناصربٹ کی ہتک عزت ہوئی اوربلیک میلنگ اور جھوٹے الزمات سے ساکھ کونقصان پہنچا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…