جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بڑی مدد آ گئی ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے اقتصادی بحران کے دوران چین نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے دیئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے ہیں،رقم بینک اکائونٹ میں منتقل کی گئی ۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق چین سے موصول ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے،چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چائنیزڈویلپمنٹ بینک کوپیشگی ادائیگی کی تھی،1ارب ڈالرزموصول ہونے کے حوالے سے وزیر خزانہ نے بتایا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض کے حصول کے لیے بھی چین نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے دوران ملکی اقتصادی بحران کے دوران چین سے مدد کی درخواست کی تھی۔

وزیر خزانہ نے1.3بلین ڈالر کے دو چینی تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ کا معاملہ اٹھایا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے نویں جائزے کی تکمیل پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کے بارے میں چارج ڈی افیئرز کو مزید اپ ڈیٹ کیا۔واضح رہے کہ چینی حکام نے پاکستان کو پہلے ہی یقین دہانی کرائی تھی وہ دونوں قرضے واپس کر دیں گے لیکن اسلام آباد چاہتا ہے رقم کی ادائیگی کے ساتھ ہی اسے دوبارہ قرض دیا جائے۔خیال رہے کہ ملکی سرکاری زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت محض چار ارب ڈالر کے قریب ہیں جبکہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے درمیان قرض معاہدہ معلق ہے جس کے لیے حکومت کوششوں میں مصروف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…