جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر چھاپہ ،متعدد گاڑیاں برآمد

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرہ واقع موضع مرغز (صوابی)پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پولیس نے چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلی جبکہ اسد قیصر نے عدالت سے ضمانت کے باوجود اپنے گھر پر چھاپے کو بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کے منافی قرار دیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہے۔تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Orielجس پر اسلام آباد نمبر AAS-118نمبر پلیٹ لگا تھا جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820لگا ہوا تھا۔

گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ان کے بھائیوں سابقہ ایم پی اے عاقب اللہ اور عدنان خان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر اسد قیصر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پولیس کے ذریعے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران میرے گھر سے دو گاڑیاں زبردستی چھین لی گئی ،متعلقہ عدالتوں سے تمام جعلی ایف آئی آر میں ضمانت کے باوجود پائونڈری وال کے تقدس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک قانون کی حقیقی جمہوریت کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی بحالی نہ ہو ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…