اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عامرعنایت شاہانی اور سابق صوبائی وزیر انصرمجید نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔تفصیلات کے مطابق 9مئی کے بعد تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔بھکر سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عامرعنایت شاہانی اور سرگودھا سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر انصر مجید نیاز نے پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے کہا کہ 9مئی واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے الگ ہو رہے ہیں ، ایسے واقعات قابل مذمت ہیں، ملوث عناصر کو آئین وقانون کے مطابق سزا دی جائے۔