بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روسی نوجوان کو کھانے والی شارک کو میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے بحیرہ احمر میں روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگلنے والی شارک کو میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ بحیرہ احمر میں شارک نے ایک 24 سالہ روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگل لیا تھا۔

مصر کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ روسی شخص پر ٹائیگر شارک نے حملہ کیا جسے پکڑ لیا گیا اور لیبارٹری میں یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شارک نے حملہ کیوں کیا۔واقعے کے کچھ دن بعد پکڑی گئی شارک کا ماہرین کے ایک گروپ نے پوسٹمارٹم کیا جس سے پتا چلا کہ یہ مادہ مچھلی تھی۔ماہرین کے مطابق شارک کی آنتیں بالکل خالی تھیں جبکہ اس کے پیٹ میں شکار ہونے والے روسی نوجوان کے جسم کے کچھ ٹکڑے ملے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شارک کے جسم پر خوشبو اور مصالے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جیسے ہی یہ ممی بنانے کا عمل مکمل ہوگا تو میوزیم میں لوگوں کو شارک کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔مصری حکام نے کہا کہ محققین شارک کے رویے کی وجہ کو سمجھنا چاہتے ہیں اور یہ شناخت کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ حملوں میں بھی کیا یہی شارک ملوث تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…