پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا سلسلہ جاری، ایک سیاسی رہنما نے پیپلز پارٹی کی طاقت بڑھا دی

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(این این آئی)سابق ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع میجر آفتاب احمد خان ڈاھا کے فرزند معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا نے لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی،ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ۔

ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سابق وزیر اعظم سینٹر سید یوسف رضا گیلانی کی کوششوں سے ممکن ہوئی کیونکہ سید یوسف رضا گیلانی ان کے والد محترم میجر آفتاب احمد خان ڈاھا کے قریبی دوست ہیں ۔پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخا ری، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ، سابق ایم پی اے عبدالقادر شاہین اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا حلقہ این اے 145 خانیوال سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے ۔یاد رہے کہ میجر آفتاب احمد خان ڈاھا 5 بار مسلسل رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے عوامی سماجی تجارتی اور سیاسی حلقوں و شخصیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں نے ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا نے کہا کہ وہ اپنے والد محترم کی طرح عوام کی خدمت کو عوامی و سیاسی مشن سمجھ کر جاری رکھنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے والد محترم کے دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان سے مشاورت سے انتخابی مہم چلائیں گئے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…