پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نئی سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے،میری اطلاع کے مطابق نئی سیاسی جماعت لندن والوں کے کہنے پر بنی ہے، چوہدری سرور

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے ،میری اطلاع کے مطابق نئی سیاسی جماعت لندن والوں کے کہنے پر بنی ہے،ہمارے سیاستدان سیاست کو تجارت بنا کر لوٹ رہے ہیں، لوگ بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم نہیں کر پا رہے مگر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہے،

کوئی ملک قرض لے کر ترقی نہیں کر سکتا جبکہ چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ یوتھ کو سوشل میڈیا پر ایک سیاسی پارٹی کے پراپیگنڈہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، یوتھ کو ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ نے فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کے لئے استعمال کیا۔پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوتھ کانفرنس کا انعقاد مسلم لیگ ہائوس لاہور میں ہوا جس میں صوبے کے مختلف حصوں سے لیگی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ان کی پارٹی کی ترجیح ہیں، انہوں نے یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی کانفرنس میں دلچسپی دیکھ کر عیاں ہو رہا ہے کہ ان نوجوانوں کو یہاں پکڑ کر نہیں لیا گیا، انہوں نیکہا کہ پاکستان کے نوجوان میری اولین ترجیح ہیں، جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کہی نہیں ہے، ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جو اپنی قابلیت کی بنیاد پر تر قی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان جب حکومت میں آ جاتے ہیں تو وہ اپنے کارکنوں کو بھول جاتے ہیں جبکہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں اور جب وہ عروج پر پہنچتے ہیں اور کارکن کی بات سننا چھوڑ دیتے ہیں تھا الگ ہو جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاست دان سیاست کو تجارت بنا کر لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں دے پا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو الیکشن سے پہلے ترقی کا پورا پروگرام دیں گے، ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے میرٹ کا خون کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور چانسلر کبھی کسی وائس چانسلر کو بغیر میرٹ کے نہیں لگایا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرورنے تحریک استحکام پاکستان پارٹی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں سب کو نئی پارٹی بنانے کا حق حاصل ہے، لندن جانا لوگوں کا حق ہے، میری اطلاعات کے مطابق نئی پارٹی لندن کی مرضی سے بنی ہے ۔

یوتھ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی ہے، چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بچوں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہء چوہدری سرور پر ایسا کوئی الزام ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک پارٹی کے پراپیگنڈہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔ انہوں نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کے لئے محنت کرنی چاہیے، ہمارے ملک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے میدان میں کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت کو فرغ دینے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نوجوانوں کو یقین دلایا کہ انہیں موقع ملا تو یوتھ اور آئی ٹی سیکٹر کو سامنے رکھ کر پالیسیاںبنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے ،یوتھ کو مس گائیڈ کیا گیا، یوتھ کو سیاسی پارٹی کے لیڈر کے کہنے پر ہی آرمی تنصیبات میںتوڑ پھوڑ کرنے کا کہا گیا ہو گا۔ انہوں زور دیا کہ پاکستان آرمی کی وجہ سے ہم یہاں بیٹھے ہیں اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا پر فوج مخالف پراپیگنڈہ پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی یوتھ کو سچ اور جھوٹ کا پتا ہونا چاہئے۔انہوںنے کہا کہ جب بھی موقع ملا نوجوانوں کے روزگار کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہوٹل سیکٹراور آئی ٹی سیکٹر میں پراجیکٹ لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…