ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

امریکی خاتون اول کا مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کا دورہ

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے مصر کی سب سے بڑی دی ی درس گاہ جامعہ الازہر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقعے پر یونیورسٹی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر سلامہ داد نیامریکی خاتون اول کو وزٹ کرایا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جامعہ الازھر کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر میں جل بائیڈن اسلامی روایات کا احترام کرتے ہوئے اسکارف پہنے نظر آئیں۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ نے امریکی خاتون اول کا استقبال کیا جو اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ کی کی شادی میں شرکت کے بعد اردن سے دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچی تھیں۔جل بائیڈن نے مصری صدر کی اہلیہ مسز انتظار السیسی کا مصر میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔جِل بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر لکھا کہ دنیا کی ماں مصر میں پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا شکریہ۔قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ مصر جل بائیڈن کے ایک ہفتے کے دورے کا دوسرا پڑا ہے جس میں خطے کے 4 ممالک شامل ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے اردن کے ولی عہد اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کو ان کی شادی کی تقریب کے موقع پر مبارکباد دی تھی۔ امریکی خاتون اول اردنی شاہی خاندان کی طرف سے خصوصی دعوت پر عمان پہنچی تھیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…