اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کریگی۔دی ٹیلی گراف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی موجودگی اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کے امکانات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل تجویز دیا تھا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں گروپ مرحلے کے ابتدائی چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی بورڈ نے اسے بھی مسترد کردیا جس پر ممکن ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردے۔

رواں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد تھی تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا، اگر اجلاس میں پاکستان سری لنکا میں ٹورنامنٹ کھیلنے پر راضی ہوتا ہے تو پورا ایونٹ وہیں ہوگا جبکہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھارت کی تجویز کو مسترد کرچکے ہیں اور ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی،اگر پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس صورت میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جبکہ نیپال کو پانچویں ٹیم کے طور پر کھیلایا جائے گا۔بھارت کا دورہ پاکستان سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہ کرنا پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر غور کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ پی سی بی نے مبینہ طور پر آئی سی سی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کا انحصار حکومتی منظوری اور ہائبرڈ ماڈل پر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…