بابر اعظم نے امریکا میں اردو سے محبت کا عملی ثبوت دے دیا

31  مئی‬‮  2023

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ امریکا میں قومی زبان اردو سے عملی محبت کا ثبوت دے دیا۔بابر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے اردو میں خطاب کیا۔اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے بہت پْرجوش ہوں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم عمر میں اپنے چھوٹے اور بڑے دونوں سے سیکھتے ہیں کیونکہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔بابر اعظم نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ نوجوان خود پر یقین رکھیں اور سیدھے راستے پر چلیں کیونکہ ہم آج کل کسی اور طرف جاتے جا رہے ہیں، بڑے لوگوں کے دیے مشوروں پر سوچنا اور سمجھنا چاہیے۔واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان امریکی ریاست میسیچوسٹس کے شہر بوسٹن میں موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے کیمپس میں31 مئی سے 3 جون تک منعقد ہونے والے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…