اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے مذاکرات سے پہلے سابق وزیر اعظم عمران خان سے نو مئی کے واقعات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے مانگے بغیر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہونگے ، انسانی حقوق کی کہیں خلاف ورزی نہیں ہورہی ہے ، قانون کو اپناراستہ لینے دیں،حکومت نے پی ٹی آئی سے خلوص نیت سے مذاکرات کئے ،
پی ٹی آئی کو الیکشن کی تاریخ کے علاوہ تمام باتوں پرراضی کرلیا تھا ، پھر انہوںنے نو مئی کر دیا ، اب حالات بدل گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیر خزانہ نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہیں نہیں ہورہی ہے ، قانون کو اپنا راستہ لینے دیں ، یہ لوگ ریاست کو اپنی ماں سمجھتے تو حساس تنصیبات پر حملہ نہ کرتے ۔انہوںنے کہاکہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کی معافی نہیں ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان غلطی مانیں وعدہ کریں آئندہ ایسا کچھ نہیں کرینگے جو نو مئی کو ہوا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے قوم سے معافی مانگے بغیر مذاکرات سے نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پی ٹی آئی سے خلوص نیت سے مذاکرات کئے ،پی ٹی آئی کو الیکشن کی تاریخ کے علاوہ تمام باتوں پرراضی کرلیا تھا پھر انہوں نے نو مئی کر دیا اور اب حالات بدل گئے ہیں ۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عمران خان سے اب مذاکرات ان کے قوم سے معافی مانگنے پر ہونگے ۔