پشاور (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث بلدیاتی نمائندوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،9مئی کو جلاؤ گھیرائو اورتوڑ پھوڑ میں ملوث خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی برطرفی کا امکان ہے ، میئرپشاور نے جلاؤگھیراؤ کرنے والے چیئرمین اور کونسلروں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔
مظاہروں میں شریک مقدمات میں نامزد بلدیاتی نمائندوں کوبرطرف کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور سلسلے میں محکمہ بلدیات نے پولیس سے ریکارڈ مانگ لیا۔ میرپشاورزبیرعلی کا کہنا تھا کہ قومی املاک کونقصان پہنچانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکموں سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث سرکاری ملازمیں کی فہرستیں بھی طلب کی ہے۔