پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

چنئی سپر کنگز کے ٹیم ڈِنر کے دوران دھونی کیوں روئے؟ ‘ہربھجن کا انکشاف

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے ان کپتانوں میں ہوتا ہے جو گرائونڈ میں اپنے اعصاب اور جذبات پر قابو رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ٹیم پر چاہے جتنا بھی برا وقت کیوں نہ آئے، وقت کم اور رنز زیادہ ہوں، کسی فیلڈر نے کیچ ڈراپ کردیا ہو، کسی نے انہیں رن آٹ کرا دیا ہو، دھونی ہمیشہ ہی اپنا مزاج ٹھنڈا رکھتے ہیں،

شاید ہی کوئی ایسا موقع ہوگا جب دھونی نے کسی پر یا صورتحال پر غصہ کیا ہو۔کچھ کرکٹرز گرانڈ میں جذباتی بھی ہوجاتے ہیں لیکن دھونی کی آنکھ میں کبھی گرانڈ میں پانی نہ دکھا، البتہ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے ٹیم ڈنر کے موقع پر دھونی کے رونے کا واقعہ بیان کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اسٹار اسپورٹس نے ہربھجن سنگھ اور سابق جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کی کمنٹری باکس سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دھونی سے متعلق دنگ کردینے والا انکشاف کیا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میں ایک اسٹوری شیئر کرنا چاہتا ہوں، 2018 میں جب چنئی سپر کنگز کی ٹیم دو سال کی پابندی کے بعد واپس آئی تو ہم سب اکٹھے ہوئے جہاں ٹیم ڈنر رکھا گیا۔سابق کرکٹر نے کہا ‘میں نے کئی مرتبہ سنا کہ مرد روتے نہیں ہیں، لیکن مہندرا سنگھ دھونی وہاں روئے، وہ جذباتی ہوگئے تھے، شاید لوگوں کو پتا نہیں ہے۔اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ میں ادھر ہی تھا، وہ ان کے لیے کافی جذباتی لمحہ تھا اور وہاں سے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ ٹیم ان کے دل کے کتنے قریب ہے، یہ ہم سب کے لیے کافی جذباتی بات تھی، لیکن یہ ہے کہ ان کے آنسو اور ان کی لگن ہمارے لیے بڑی اچھی رہی کہ ہم اس سال جیت گئے کیونکہ ہم دو سال بعد واپس آئے تھے، اس کے بعد آنا اور جیتنا۔ہربھجن سنگھ نے مزید بتایا کہ جب وہ ٹرافی جیتے اور ٹرافی لی

تقریب پوری ہوئی، اس کے بعد سب ڈھونڈ رہے کہ دھونی کہاں ہیں؟ دھونی واپس ہوٹل چلے گئے تھے، دھونی نے اس حوالے سے کہا پاجی میں وہاں مزید نہیں رہنا چاہتا تھا، جس پر میں نے کہا بھئی کپتان ہو، جیتے ہیں، کہتے ہیں میرا کام ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل کے سیزن 2010، 2011، 2018اور 2021میں یعنی چار مرتبہ ٹرافی جیتی ہے۔چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے الزام میں آئی پی ایل میں کھیلنے پر 2016اور 2017ء تک پابندی عائد کی گئی تھی۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…