جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ٹاپ 10 ٹارگٹس میں سلمان خان کا نام تھا، تحقیقاتی ایجنسی

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی ) بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 میں اداکار سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا جسے بشنوئی قبیلہ مقدس سمجھتا ہے تو اس کے جواب میں سلمان خان کو جان سے مارنے کا پروگرام بنایا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کے دوران بتایا کہ اداکار سلمان خان ان 10 ٹارگٹس میں سرفہرست تھے جن کو قتل کرنے کی منصوبہ کی جا چکی تھی۔

لارنس بشنوئی نے تسلیم کیا کہ سلمان خان کو نشانہ بنانے کے لیے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ کی ریکی کے لیے سمپت نہرا نامی شخص کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن اس کو اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کر لیا۔بالی ووڈ کے بجرنگ بھائی جان اور دبنگ خان نے اس کے بعد اپنی حفاظت کے لیے جدید ترین بلٹ پروف مہنگی ترین گاڑی بھی خرید لی تھی جو بھارت میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے درآمد کی گئی تھی۔میڈیا کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید لارنس نے کہا ہے کہ اس نے 2021 مں گوگی گینگ کو گولڈی برار کے ذریعے اسلحہ فراہم کیا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی گینگ ہے جس پر رواں سال اپریل میں جیل کے اندر ٹیلو تاجپوریا کو قتل کرنے کا الزام ہے، اس کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گولڈی برار نے قبول کی تھی جب کہ اس سے قبل اس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا بھی دعوی کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کو شبہ ہے کہ گینگسٹر سے سیاست دان بننے والے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو قتل کرنے کے لیے بھی اسلحہ گوگی گینگ نے فراہم کیا تھا۔یاد رہے کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب ان کو جیل سے اسپتال چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ بھارتی پولیس نے اس وقت کہا تھا کہ حملہ آور صحافیوں کے بھیس میں وہاں پہنچے تھے۔بھارتی حکام کے مطابق لارنس بشنوئی نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اداکار سلمان خان کے علاوہ سدھو موسے والا کے مینیجر شاگھون پریت کو بھی نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…