نارنگ منڈی( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کی جو تباہی کی (ن) لیگ اسے ٹھیک کرے گی،الیکشن میں عمران خان کی ضمانت ضبط کروائیں گے اور اگر نہ کروا سکے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، عدالتیں جو کر رہی ہیں سب دیکھ رہے ہیں، جلد سب ٹھیک ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کے بعد عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، عمران ملک دشمن اور اور عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے، عمران خان کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا، اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔