منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے دوران گرفتاری پیشی پر عمران خان کو مرسیڈیز گاڑی فراہم کرنے کی تردید کردی

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے دوران پیشی پر مرسیڈیز گاڑی کی فراہمی کی تردید کر تے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو 9 مئی کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا

جس کے بعد اُن کے وکلا کی جانب سے رہائی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے گیارہ مئی کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کی اور نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ساڑھے تین بجے تک پیش کرے۔ایکسپریس کے مطابق عمران خان سپریم کورٹ آئے تو اُن کے ہمراہ سیکیورٹی کی درجنوں گاڑیاں تھیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مرسیڈیز گاڑی میں سوار تھے۔اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا اور انہیں مرسیڈیز گاڑی میں لایا گیا۔علامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو مرسیڈیز گاڑی فراہم کرنے کی ٹویٹ کی گئی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں آج ( منگل) کے روز قومی احتساب بیورو راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کوالقادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں 22مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان نے اپنے وکلاء کے ذریعے 22مئی کی بجائے23مئی کو نیب میں پیشی پر رضا مندی سے آگاہ کیا تھا۔ عمران خان نے اتوار کے رو ز غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو میں کہا تھاکہ 80فیصد امکان ہے کہ مجھے منگل کے روز نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔اپنے جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے آج (منگل ) عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا جائوں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں۔کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا

کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈائون کے لیے استعمال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈائون کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام سروے بتا رہے ہیں کہ انتخابا ت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پتہ چل گیا تھا کہ باجوہ میری حکومت ختم کرنے جا رہے ہیں، چاہتا تو باجوہ کو بطور آرمی چیف برطرف کر سکتا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ باجوہ کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتا تھا، فوج وہ ادارہ ہے جس میں آپ مداخلت نہیں کرتے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…