جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے وفد کا جناح ہائوس کا دورہ ،قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے وفد نے جناح ہائوس کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کی جبکہ وفد میں سابقہ اراکین اسمبلی و صدر لاہور خواتین ونگ سعدیہ تیمور ،سابق لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید،چیئرمین لیسکو حافظ میاں نعمان سمیت دیگر شامل تھے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے لیگی وفد کو نو مئی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیگی وفد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ صدر (ن) لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر نے نو مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے،شرپسند عناصر نے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ موجودہ جناح ہاس کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے یہ سب کسی ملک دشمن نے کیا ہے۔ جب تک ان شرپسندوں اور ان کے سرپرستوں کو عبرتناک سزا نہیں دی، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ محب وطن پاکستانیوں کا کوئی تعلق نہیں۔ مسلم لیگ (ن) مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان والدین پر کیا بیتی ہو گی جن کے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں مگر یہ مناظر دیکھ کر لگتا ہے ایسا صرف ملک دشمن ہی کر سکتا ہے۔ ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے ۔پاکستان مسلم لیگ فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…