منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

قربانی کی مد میں وصول کی گئی رقم حاجیوں کے اکائونٹ میں بھجوا دی گئی

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ قربانی کی مد میں وصول کئے گئے 55 ہزار روپے فی کس کے حساب سے عازمین کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دیئے گئے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پہلی حج فلائٹ (آج) اتوارکو کراچی سے روانہ ہو گی،

اس کے بعد اتوار کو رات 9 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد سے مدینہ منورہ کیلئے پرواز روانہ ہو گی ، پوری کوشش کی ہے کہ بہتر انتظامات کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پونے دو لاکھ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں، ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا سے 30 لاکھ سے زائد افراد حج کیلئے آئیں گے، اسلام آباد سے حج کیلئے روانہ ہونے والے 26 ہزار عازمین کی امیگریشن اسلام آباد میں ہوگی۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے پہلی پرواز (آج) اتوار کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی،

آئندہ سال لاہور اور کراچی سے بھی یہی سروس شروع کرنے کا پلان ہے، کوشش کی کہ عازمین کے اخراجات کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ڈالر ریٹ بڑھنے کی وجہ حج کے اخراجات میں اضافہ ہوا، اگر موازنہ کیا جائے تو گزشتہ سال 5 ہزار ڈالر اخراجات تھے، رواں برس حج اخراجات 4 ہزار ڈالر سے بھی کم ہیں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام پاکستان کا نام بلند کرنے کیلئے کوشش کریں، 80 ہزار حجاج کرام کو میسیج بھیجا ہے ،وہ میرے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…