پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ پاکستان کوکتنا غیرملکی قرض ملا؟ رپورٹ جاری

datetime 19  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔بیرونی قرض کی رپورٹ وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی قرض اور امداد میں 60.5 فیصدکمی ہوئی

جس کی بڑی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا معطل ہونا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک پاکستان کو 8 ارب 12 کروڑ ڈالر قرض ملا، گزشتہ مالی سال اسی عرصیمیں 13 ارب ڈالر غیرملکی قرض اور امداد ملی تھی۔رپورٹ کے مطابق بجٹ 23-2022 میں بیرونی ذرائع سے فنانسگ کا تخمینہ 22 ارب 65 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 97 کروڑ ڈالرکا قرض ملا، عالمی بینک نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، رواں مالی سال جولائی اپریل میں سعودی عرب سے آئل سہولت کے تحت 98 کروڑ ڈالر کی امداد ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر قرض لیاگیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے67 کروڑ 72 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…