اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے،حبا فواد کا شوہر کی گرفتاری کے خوف سے گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

datetime 17  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے شوہر کی گرفتاری کے خوف سے گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 16 مئی بروز منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا، فواد چوہدری رہائی کے بعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر تیزی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر بھاگے جس دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھنے کے بعد وہ کمرہ عدالت میں پہنچے۔

بعدازاں انہوں نے منگل کی شب اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا۔صحافی نے کہاکہ فواد صاحب ویسے آج آپ کی دوڑ بھی کافی وائرل ہوئی ہے۔فواد چوہدری سمیت وہاں موجود لوگوں نے قہقہہ لگایا اور ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دوڑے نہیں نا کبھی جبکہ ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ بولیں، ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے۔صحافی نے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر آپ 10 دن ایسی دوڑیں لگائیں گے تو ماشاء اللہ فٹ ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…