بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کے بجائے شہباز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے’شیخ رشید

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ساری قوم عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے

فوج کسی دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں ہے، فوج بھی چاہتی ہے خزانہ لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے آئین و قانون کے ریڈار میں آئیں، ملک کی لوٹی ہوئی دولت ملک واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام جیت گئی سازشی ہار گئے، سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کے بجائے شہباز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے، ووٹ بیچنے والوں کو سکیورٹی مل سکتی ہے تو الیکشن کے لئے بھی سکیورٹی مل سکتی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 1997ء میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے یاد رکھیں یہ 2023ء ہے جب دلیل ختم ہوتی ہے تو حکومت کے ذلیل ہونے کا وقت آ جاتا ہے، قوم حکومت سے نفرت کرتی ہے، مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، حکومت ہر روز اپنے پاں پر خود کلہاڑی مارتی ہے، مارشل لا اور ایمرجنسی کی خواہشیں دم توڑ گئیں، عدالت کا فیصلہ بھانپ کر دھرنے کا سانپ نکالا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…