لاہور( این این آئی)لاہور میں 9مئی سے شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران گاڑیاں، املاک جلانے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔ فضائی آلودگی میں اضافے کر بعد شہر میں لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران درختوں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا اور انہیں بھی جلا دیا گیا۔