لاہور ( این این آئی) پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سے رہا ہونے والے 198 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔تمام قیدی ماہی گیر تھے جو کہ اپنی سزا مکمل کر چکے تھے جبکہ ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق بھی ہوچکی تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارتی ماہی گیروں کورہا کیا گیا ہے، قیدیوں کے معاملات کو پاکستان ہمیشہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے دیکھتا ہے،ماہی گیروں کی رہائی قیدیوں کے امور کو سیاسی رنگ نہ دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔قبل ازیں جمعہ کے روز بھارتی ماہی گیروں کو ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا تھا ۔