پشاور (این این آئی) خیبرپختونخوا نگراں حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15مئی کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے15مئی کو کھولے جائینگے۔ صوبے میں میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ احتجاج کے باعث ملتوی کئے گئے پرچے 19مئی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک امتحانات پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔