فوج تنصیبات اور سلامتی کو پامال کرنےکی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی، آرمی چیف

13  مئی‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی،9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اشتعال پر اکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیاجہاں اْن کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔آرمی چیف کو صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  جس پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کور کے افسران سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے یوم سیاہ پر مشتعل افراد، اکسانے والوں، ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اس عمل کو سبوتاژکرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔سربراہ پاک فوج نے کہاکہ دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور مسلح افواج کی درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…