بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کواضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) ترجمان آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے

پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سیطے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، حکام 9 ویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کیساتھ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کے لیے ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔ترجمان آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…