لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر پولیس کو 16مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے خسر و بختیار کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے آئی جی جیل خانہ جات سے استفسار کیا خسرو بختیار کوکہاں رکھا گیا کے۔جس پر فاضل عدالت کو بتایاگیا کہ خسرو بختیار کوتین ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل منتقل کیاگیاہے۔عدالت نے حکم دیا کہ خسرو بختیار کو پیرکے روز بازیاب کراکے پیش کیاجائے۔