لاہور( این این آئی)پنجاب کی فلور ملوں کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد دس مئی سے جاری 4گھنٹے کی علامتی ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کر دیا گیا۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار احمد مٹو کے مطابق وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے مذاکرات کے دوران فلور ملوکے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ڈویژن کے اندر گندم کی نقل و حمل کی اجازت ہو گی جبکہ صوبے بھر میں آٹے کی نقل و حمل کی اجازت مل گئی ہے۔ راولپنڈی اور لاہور کے اضلاع کو بہاولنگر سے گندم کی خریداری کی اجازت مل گئی ہے۔