پشاور (این این آئی)نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کو ناکام منصوبہ قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں شاہد خٹک نے کہا کہ بی آرٹی ناکام منصوبہ ہے، جو نااہل ٹھیکیداروں نے بنایا، یہ اب تک نامکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ڈھائی لاکھ افراد یومیہ بی آر ٹی پر سفر کرتے ہیں، بی آر ٹی پر مزید 14 سے 15 ارب کی لاگت آئے گی۔نگراں صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ منصوبے کے تحت ٹھیکیداروں کو 50 ارب دیے جانے تھے، ادائیگی نہ ہونے پر جرمنی کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی۔انہوںنے کہاکہ کنٹریکٹر کے حق میں فیصلہ آنے پر منصوبہ 162 ارب تک پہنچ جائے گا۔