بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بال پکر سے لیکر قومی ٹیم کے کپتان بننے تک بہت کچھ برداشت کرنا پڑا،کافی قربانیاں دیں ،بابر اعظم کے اہم انکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بال پکر سے لے کر قومی ٹیم کے کپتان بننے تک انہیں بہت کچھ برداشت کرنا پڑا، کافی قربانیاں دیں، اس سفر میں ان کے والد کا بہت اہم کردار تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات، محنت اور قربانیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔

کپتان سے سوال کیا گیا کہ ون ڈے کرکٹ ٹیم میں جب پہلی بار شامل ہوئے تو بابر اعظم کے کیا جذبات تھے؟بابر اعظم نے کہا کہ جب قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے پہلی بار کال آئی تو میں فیملی کے ساتھ گھر میں بیٹھا تھا، خبر سننے کے بعد میں اور میرے والدین سمیت پوری فیملی بہت پرجوش تھی۔ انہوںنے کہاکہ جب پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی بن کر میدان میں اترا تو مجھے وہ دور یاد آگیا جب میں بال پکر کے طور پر کام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جنوبی افریقہ کے خلاف جب ہمارا آخری ٹیسٹ میچ تھا اس وقت پہلی بار میں بالنگ کرنے آیا تھا، وہ میرے لیے یادگار لمحہ تھا، اس وقت میری خواہش تھی کہ مجھے بھی پاکستان کیلئے کچھ کرنا اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہے، بس یہیں سے میں نے اپنا جذبہ بلند کیا اور دن رات محنت کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹاپ پلئیرز نیشنل اکیڈمی جاتے تھے، میری بھی خواہش تھی کہ میں وہاں جاں لیکن سلکیٹ نہیں ہوسکا، میں نے سوچا اس اکیڈمی میں داخل ہونے کے لیے بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی۔

انہوںنے کہاکہ میں نے اکیڈمی جانے کے لیے بہت محنت کی، صبح 11 بجے جاتا تھا اور مغرب کے بعدگھر واپس آتا تھا، اس وقت پیسے نہیں ہوتے تھے تو کبھی پیدل اور کبھی بس میں سفر کیا تھا۔بابر اعظم نے کہا کہ جب پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو مختلف احساس ہوتا ہے، لوگوں کی توقعات بڑھ جاتی ہیں، اپنے آپ کو منوانا ہوتا ہے، ٹیم میں لوگوں کے دل جیتنے ہوتے اور بہت دبا ہوتا ہے، اس وقت سینئر پلئیرز سے مجھے مدد ملی۔

انہوںنے کہاکہ اپنے کرئیر کے دوران بہت سی قربانیاں دیں ہیں، جب ٹرائی اینگل سیریز چل رہی تھیں تو فیملی کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوگیا تھا، ان کے جنازے میں نہیں جاسکا، کپتان نے کہا کہ وہ میرا لیے مشکل وقت تھا، والد سے کہا تھا میں نہیں کھیل سکتا، واپس آرہا ہوں لیکن والد نے منع کردیا کہ نہیں مجھے پاکستان کیلئے کھیلنا ہے۔بابر اعظم نے بتایا کہ جب میں اسلام آباد میں تھا اور میچ کے دوران فیلڈنگ کررہا تھا، تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے دادی کا انتقال ہوگیا ہے، لیکن جتنی دیر میں گھر پہنچا تو جنازہ اٹھ چکا تھا۔

کپتان نے کہا کہ میرے کرئیر کے دوران میری فیملی نے بہت قربانیاں دیں ہیں، ایک روز میں نے والد سے فرمائش کی کہ مجھے بیٹ (bat) چاہیے، تو والد نے کہا کہ پیسے نہیں ہیں، اس وقت والدہ نے مجھے تقریبا 3 ہزار روپے دیے اور اسی پیسوں سے بیٹ لیا، اسی بلے سے میں کئی سالوں تک کھیلتا رہا۔بابر اعظم نے کہاکہ کرکٹ کے سفر میں والد کا بہت اہم کردار ہے، ہم دونوں ہر میچ دیکھنے جاتے تھے، جب میں غلطی کرتا تھا تو مار بھی پڑتی تھی، یہاں تک کہ گرانڈ میں بھی مار پڑی ہے، ان کی یہی سختی میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی ہیں، میری خوش قسمتی ہے کہ میرے پاس ایسے والدین ہیں۔

بطور کپتان دبا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سیکھ کر نہیں آتا، ٹرائی کرکے ہی سیکھتے ہیں، میں نے بھی آہستہ آہستہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا، لوگوں کی باتوں پر توجہ نہیں دیتا، اپنا بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہوں۔بابر نے کپتانی سنبھالنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان بنا تو پہلا سال تھوڑا مشکل تھا کیونکہ اس وقت ایک وقت میں بہت ساری چیزیں چل رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ بطور کپتان میں نے چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی، میں نے سیفی بھائی (سرفراز احمد) سے سیکھا کہ وہ ٹیم کو کیسے لے کر چل رہے تھے۔

میں میدان کے اندر اور باہر ان کا کھلاڑیوں کے ساتھ برتا دیکھتا تھا اور ان سے سوالات پوچھتا تھا اور اسی طرح مجھے مدد ملے ملی۔بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان آپ پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں کیونکہ کھلاڑی صرف اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دیتا ہے لیکن کپتان کو پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، اب میں اپنی ذمہ داریوں پر دبا محسوس نہیں کرتا۔اپنے کیریئر کے اگلے مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…