اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر میں گرفتار بھارتی نیوی کے 8 افسران کو جیل بھیج دیا گیا

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)قطر نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں جیل بھیج دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر میں اگست میں گرفتار کئے گئے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو جیل بھیج دیا گیا، ان تمام افراد پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسران ظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کیلئے کام کر رہے تھے، نجی فرم جدید ترین ٹیکنالجوی پر مبنی اطالوی آبدوزیں حاصل کرنے کے حوالے سے مشاورت سمیت دوسری سروسز بھی فراہم کرتی ہے، ان اطالوی آبدوزوں کی خاص بات یہ ہے کہ ریڈار پر انہیں نہیں دیکھا جاسکتا۔قطر نے ظاہرہ گلوبل نامی اس کمپنی کو بند کردیا ہے اور کمپنی میں کام کرنیوالے 75 بھارتی شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ ان کی ملازمت کا آخری دن 31 مئی ہوگا۔ تاہم تاحال قطر اور بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔قطر نے 2020 میں اطالوی جہاز ساز فرم فنساتیری ایس پی اے کے ساتھ ایک بحری اڈے کی تعمیر اور اس کے فوجی بیڑے کی دیکھ بھال کے ایک بڑے منصوبے کے حصے کے طور پر آبدوزیں بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے، تاہم مبینہ طور پر اس مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد نہیں ہوا۔بھارتی بحریہ کے افسران کی مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مارچ 2016 میں بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…