نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے ملک کے تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے شہری علاقے میونسپل اداروں کے سپرد کیے جائیں گے۔کنٹونمنٹ کے آرمی ایریا کو ملٹری اسٹیشنز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ کنٹونمنٹ اسٹیٹس میں تبدیلی کے لیے 27 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔