پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

لاپتہ ماہی گیر کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں دوستوں کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے والا ماہی گیر اچانک لاپتا ہوگیا جس کے بعد اس کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد کرلی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیون ڈارموڈی کے ساتھ موجود ایک ماہی گیر نے بتایا کہ اس نے مگرمچھوں کو حملہ کرتے ہوئے تو نہیں دیکھا مگر اپنے دوست کی چیخ کی آواز سنی تھی۔

کیون ڈارموڈی نامی شخص کو کوئنزلینڈ میں آخری مرتبہ ہفتے کو دیکھا گیا تھا، 2 دن علاقے میں تلاش کے بعد پولیس نے 2 بڑے مگر مچھوں کو مار ڈالا جن کے پیٹ سے لاش کی باقیات ملیں۔انسانی جسم کے اعضا ملنے والے شخص کی باضابطہ طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ باقیات 65 سالہ کیون ڈارموڈی کی ہی ہیں۔13 اور 9 فٹ لمبے مگر مچھوں کو پیر کو اسی علاقے میں مارا گیا جہاں سے 65 سالہ شخص لاپتا ہوا تھا۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ انسانی اعضا ایک مگرمچھ کے پیٹ سے ملے تاہم شبہ ہے کہ دونوں مگر مچھوں نے لاپتا ہونے والے شخص کو کھایا۔آسٹریلیا میں عام طور پر مگر مچھ انسانوں پر حملہ نہیں کرتے لیکن 1985 کے بعد سے اسے 13 واں خطرناک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…